امریکا کی لاہور میں گرجا گھروں پر حملوں کی مذمت

منگل 17 مارچ 2015 12:30

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) امریکا نے لاہور میں گرجا گھروں پر حملوں کی مذمت کی ہے اورکہا ہے کہ ہرشخص کوبلاخوف وخطراپنے مذہب پرعمل کی اجازت ہونی چاہیے، انتہا پسندی کے خلاف کوششوں میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ میں بریفنگ کے دوران ترجمان جین ساکی نے اتوار کے روز لاہور کے 2 گرجا گھروں میں دھماکوں کی شدید مذمت کی، ان کا کہنا تھا کہ مارے گئے افرادکے لواحقین کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو اپنے مذہبی عقائد اور رسومات پر عمل کے دوران کسی ڈر اور خوف کا شکار نہیں ہونا چاہیے، ہر شخص کو بلا خوف و خطر اپنے مذہب پر عمل کی اجازت ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :