Live Updates

اسلام آباد: تحریک انصاف میں مالی بے ضابطگیوں پر الیکشن کمیشن میں سماعت۔

منگل 17 مارچ 2015 11:55

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 مارچ. 2015 ء) : الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف میں مالی بے ضابطگیوں کے حوالے سے چیف الیکشن کمیشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سماعت کے لیے درخواست تحریک انصاف کے سابق نائب صدر اکبر شیر بابر کی جانب سے دی گئی تھی۔ تحریک انصاف کے وکیل کی جانب سے دلائل مکمل کیے جانے کے بعد سماعت یکم اپریل تک ملتوی کردی گئی جبکہ چیف الیکشن کمیشنر کی جانب سے تحریک انصاف کو آئندہ سماعت پر تحریری جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات