گرین شرٹس کی مانگ میں اضافہ، دکانداروں نے سیل لگا دی

منگل 17 مارچ 2015 11:36

گرین شرٹس کی مانگ میں اضافہ، دکانداروں نے سیل لگا دی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کی فتوحات کیساتھ گرین جرسی کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا، شائقین اب پاک آسٹریلیا کوارٹر فائنل کیلئے تیاریاں کررہے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی پہچان گرین جرسی ہے جو ورلڈ کپ میں پوری قوم کی نمائندگی کررہی ہے۔

(جاری ہے)

مصباح الحق الیون کی شاندار کارکردگی نے اب گرین جرسی کی ڈیمانڈ میں بھی اضافہ کردیا ہے، ہر طرف کرکٹ کٹ کی بھرمار ہے۔دکاندار بچے خاص طور سے پاکستان ٹیم کی جرسی خرید رہے ہیں تاکہ گھر میں یا پھر بڑی اسکرین پر میچ کا مزہ دوبالا ہوجائے شائقین دکانداروں نے بھی پاکستانی جرسی پر سیل لگا دی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شائقین خریداری کرکے اپنا شوق پورا کرسکیں۔