بلوچستان میں 35 گرجا گھر حساس قرار،حفاظتی انتظامات مزید سخت کردیئے گئے

پیر 16 مارچ 2015 00:07

بلوچستان میں 35 گرجا گھر حساس قرار،حفاظتی انتظامات مزید سخت کردیئے ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2015ء) بلوچستان حکومت نے صوبے میں قائم 35 گرجا گھروں کو حساس قراردیدیا۔پیرکو محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق بلوچستان میں گرجاگھروں کی تعداد 60 ہے جن میں 35کو حساس قراردے دیا گیا ہے، زیادہ تر حساس قرار دیے گئے گرجا گھر کوئٹہ میں واقع ہیں۔ذرائع کے مطابق گرجاگھروں کے سامنے حفاظتی انتظامات سخت کردیے گیے ہیں جبکہ اقلیتی عبادت گاہوں کے سامنے پولیس اہلکار بھی تعینات کردیے گیے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ہندومندروں کی سیکیوریٹی بھی بڑھادی گئی ہے جن کی تعداد صوبے میں 76ہے جن میں سے 16 انتہائی حساس جبکہ 39 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ عیسائی، پاکستان کی 18 کروڑ کی مسلمان آبادی کا تقریباً دو فیصد ہیں، جنھیں گزشتہ سالوں کے دوران توہین رسالت یا دیگر الزامات کے تحت نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے دو گرجا گھروں پر خود کش حملوں کے نتیجے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔حملوں کے بعد لاہور اور پنجاب کے دیگر کچھ علاقوں میں پرتشدد مظاہروں کو سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :