حکمران قومی اداروں کو مرحلہ وار فروخت کرکے اپنے نو ر نظر لوگوں کو نوازنا چاہتے ،سرمایہ دار ایک ایک کرکے قومی اداروں کو میں کام کرنے والے لاکھوں مزدوروں کے چولہے بجھا نے کے درپے ہیں ،جماعت اسلامی قومی اداروں کی بندر بانٹ نہیں ہونے دے گی ،مزدوروں کے حقوق کیلئے ہر ایوان میں آوازاٹھائیں گے ،امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا نیشنل لیبر فیڈریشن کے مزدور کنونشن سے خطاب
پیر 16 مارچ 2015 21:20
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2015ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمران قومی اداروں کو مرحلہ وار فروخت کرکے اپنے نو ر نظر لوگوں کو نوازنا چاہتے اور پاکستان کو اغیار کے رحم و کرم پر چھوڑنا چاہتے ہیں،سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کی کوشش ہے کہ وہ ایک ایک کرکے قومی اداروں کو ہتھیا کر ان اداروں میں کام کرنے والے لاکھوں مزدوروں کے چولہے بجھا دیں ۔
جماعت اسلامی قومی اداروں کی بندر بانٹ نہیں ہونے دے گی ۔مزدوروں کے حقوق کیلئے ہر ایوان میں آوازاٹھائیں گے ۔ریلوے ،پی آئی اے ،واپڈا کو مزدوروں نے نہیں کرپٹ حکومتی انتظامیہ نے تباہ کیا ۔خسارے میں چلنے والے اداروں کو بحا ل کرنا حکومت کا کام ہے ،اگر ادارے خسارے میں ہیں تو اس کا حل یہ نہیں کہ ان کو بیچ دیا جائے ۔(جاری ہے)
حکمران خود کو عرش پر اور عوام کو فرش پر دیکھنا چاہتے ہیں ،نا اہل حکمرانوں کی موجودگی میں عوام کے مسائل کم ہونے کے بجائے بڑھتے رہیں گے ،جھونپڑیوں میں رہنے والوں کو حقوق سے محروم رکھا گیا تو وہ بنگلوں میں رہنے والوں کو بھی چین سے نہیں رہنے دیں گے ۔
غریب عوام کو عیش و عشرت کی زندگی گزارنے والے حکمرانوں سے بہتری کی کوئی امید نہیں رکھنی چاہئے ۔ وہ پیر کو ریلوے کیرج ورکشاپ مغل پورہ لاہور میں نیشنل لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام ہونے والے بڑے مزدور کنونشن سے صدارتی خطاب کر رہے تھے ۔کنونشن سے امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر ،نیشنل لیبر فیڈریشن کے صدر شمس الرحمن سواتی ،ریلوے پریم یونین کے قائد حافظ سلمان بٹ،این ایل ایف کے سیکرٹری جنرل رانا محمود علی،واپڈا پیغام یونین کے صدر سراج الدین ثاقب ،شیخ محمد انور ،عبید اللہ خان و دیگر مزدور رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔کنونشن میں ریلوے ،واپڈا ،پی آئی اے سمیت سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے ہزاروں مزدوروں نے شرکت کی ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ملک میں مزدور وں کے ساتھ انتہائی ظالمانہ سلوک کیا جارہا ہے ،حکومت جس کی ذمہ داری ہے کہ اپنے شہریوں کو زندگی گزارنے کی سہولتیں دے وہ غریبوں کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھیننے پر تلی ہوئی ہے ،انہوں نے کہا کہ ملک میں اگر کوئی خوشحالی نظر آتی ہے تو اس کی وجہ مزدوروں کی دن رات کی محنت ہے ،حکومت کو دوسال ہونے کو ہیں مگر آج تک وہ اپنے منشور پر عمل کرسکی نہ لیبر پالیسی بنا سکی ،انہوں نے کہا حکومتی ایوانوں میں بیٹھے ظالم جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کوملک کے غریب عوام کے مسائل کا نہ احساس ہے اور نہ ہی وہ ان مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے کارخانوں کے منافع اور کاشتکاروں کو کھیتوں کی پیداوار میں شریک ہونا چاہئے ،محنت کسان اور مزدور کرتے ہیں اور اس کا پھل ان کے بچوں کے منہ میں جانے کی بجائے سرمایہ داروں اور وڈیروں کی تجوریوں میں چلا جاتا ہے ،انہوں نے مزدوروں کے مطالبات پر مبنی چارٹر کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان مطالبات کو حکومتی ایوانوں تک پہنچائیں گے ،انہوں نے کہا کہ میں خود ایک مزدور کا بیٹا ہوں جس پر مجھے فخر ہے اوروہ مزدوروں کے مسائل سے اچھی طرح آگاہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ظالمانہ نظام میں غریبوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ،بنکوں سے غریب کو قرضہ ملتا ہے نہ تعلیمی اور صحت کے اداروں میں ان کیلئے کوئی جگہ ہے ،انہوں نے کہا کہ عوام ملک میں نظام مصطفے ٰ ﷺ کے نفاذ کیلئے جماعت اسلامی کی جدوجہد میں شامل ہوجائیں ،جب تک عدل و انصاف اور مساوات کا آفاقی نظام رائج نہیں ہوگا یہاں انگریز کے پروردہ اور امریکہ کے وفاداروں کی حکومت رہے گی جس میں غریبوں کا استحصال جاری رہے گا ۔انہوں نے جماعت اسلامی کے عوامی ایجنڈے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کو اگر حکومت کا موقع ملا تو ہم پانچ بڑی بیماریوں کا مفت علاج اور تیس ہزارسے کم ماہانہ آمدنی والے خاندانوں کو پانچ اشیائے صرف کی قیمتوں میں سبسڈی دیں گے ۔قبل ازیں سراج الحق نے چیئرنگ کراس واپڈا ہاؤس میں واپڈا ملازمین سے بھی خطاب کیا جہاں سے وہ ایک بڑی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے مغلپورہ کیرج ورکشاپ میں مزدور کنونشن میں پہنچے ۔مزدور کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا کہ وہ مزدوروں اور کسانوں کی آواز کو پنجاب اسمبلی میں اٹھائیں گے اورمزدوروں کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکمران مزدوروں کے خون پسینے کی کمائی کے کھربوں روپے بیرونی بنکوں میں منتقل کررہے ہیں ،مقتدر اشرافیہ نے سوئٹزر لینڈ کے بنکوں کو بھر دیا ہے مگر اپنے ملک کے مزدورروٹی کے ایک ایک لقمہ کو ترس رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے بچوں کو تعلیم صحت اور روز گار کی سہولتیں دستیاب نہیں جبکہ امیروں کے کتے اور گھوڑے بھی مربے کھاتے ہیں ۔نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدرشمس الرحمن سواتی نے مزدور چارٹر پیش کرتے ہوئے مزدوروں کے مطالبات حکومت کے سامنے رکھے اور مطالبہ کیا کہ حکومت ان مطالبات پر جلد سے جلد عمل درآمد کا آغاز کرے ،انہوں نے کہا کہ قومی اداروں کی نجکاری نہ کی جائے ،گزشتہ ادوار میں 167قومی اداروں کی نجکاری کی گئی جس سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑا اور لاکھوں مزدور بے روز گارہوئے ،انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں میں عارضی بنیادوں پر ملازمتوں کی بجائے مستقل نوکریاں دی جائیں اور سرکاری و پرائیویٹ اداروں سے ٹھیکیداری سسٹم کا مکمل خاتمہ کیا جائے،ملازموں کو روز گار کا تحفظ فراہم کیا جائے ،چارٹر میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مزدور کی کم از کم اجرت 25ہزار روپے مقر ر کی جائے ،نیشنل سروس کمیشن کو سپریم کورٹ کی نگرانی میں دیا جائے ،انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے 6کروڑ مزدوروں کو سوشل سیکیورٹی اور ای او بی میں رجسٹرڈ کیاجائے ۔ورکرز ویلفیئر فنڈ تمام مزدوروں کیلئے مختص کیا جائے ،اور مہنگائی کے حساب سے الاؤنسز اور تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.