جنوبی وزیرستان سے ملنے والی 13لاشوں بارے مختلف دعوے سامنے آ گئے

پیر 16 مارچ 2015 20:32

پشاور(رحمت اللہ شباب۔ اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 مارچ۔2015ء) جنوبی وزیرستان کے علاقہ شکتوئی منڈاو میں محسود قبائل کے گولی سے چھلنی 13لاشیں برآمد ہوگئی ہیں جس کی سرکاری حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے انکا تعلق محسود قبائل اور جنوبی وزیرستان سے ہے۔

(جاری ہے)

اور دوسری جانب طالبان حلقہ محسود کے ترجمان اعظم طارق نے دعوی کیا ہے کہ دو روز قبل جنوبی وزیرستان کے علاقہ شکتوئی منڈاو میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران قوم عبدالائی شاخ اباخیل اور قیمت خیل کے 22 افراد کو گرفتار کرکے اس میں 13 افراد کو مار دیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :