مسیحی برادری سے مذاکرات کامیاب،پنجاب حکومت لواحقین کو معاوضہ ادا کرے گی‘رانا ثناء اللہ

پیر 16 مارچ 2015 20:00

مسیحی برادری سے مذاکرات کامیاب،پنجاب حکومت لواحقین کو معاوضہ ادا کرے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2015ء) سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مسیحی برادری سے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور ہلاک افراد کے گھر والوں کو معاوضہ دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے مسیحی برادری سے مذاکرات کی ذمہ داری رانا ثنا ء اللہ کو دی تھی جس کے بعد رانا ثنا ء اللہ مسیحی برادری سے مذاکرات کیلئے یو حنا آباد گئے تھے۔رانا ثناء اللہ کاکہنا تھا کہ مسیحی رہنماوں سے مذاکرا ت کامیاب ہو گئے ہیں اور اب پنجاب حکومت جاں بحق افرادکے لواحقین کو معاوضہ دے گی۔