لاروش سی سی کی جانب سے سرفراز احمد کی تاجپوشی کی جائیگی ، حماد یوسف
پیر 16 مارچ 2015 19:30
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2015ء) پاکستان کے نوجو ان وکٹ کیپر بیٹسمین سر فر از احمد نے ورلڈ کپ میں ائیر لینڈ کے خلا ف انتہائی اہم میچ میں جس شاندار اور یا دگار کا ر کر دگی کا مظاہر ہ کیا ہے وہ نا قابل فرامو ش ہے۔ اور اس کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے وہ کم ہے ۔ 101*رنز کی جا رحانہ او ردلکش اننگ کھیلی اور پاکستان کی جا نب سے حا لیہ ورلڈ کپ میں پہلی سینچری اسکو ر کر نے کیساتھ ساتھ مسلسل دو نوں میچز میں مین آف دی میچ کا ایوا رڈ حا صل کر نے میں کا میا ب ہو ئے ان کی شاند ار کا رکر دگی کی بدولت پاکستان ٹیم نے ورلڈ کپ 2015 کے کوا ٹر فائنل کے لئے کوا لیفا ئی کر لیا ہے ۔
اس مو قع پر لا روش کر کٹ کلب کے سی سی اے زون II کے صدر حما د یو سف نے قومی ہیر و سر فراز احمد کی وطن واپسی پر تا ج پو شی کر نے کا اعلا ن کیا ہے۔(جاری ہے)
لا روش کے MD جما ل احمد نے اپنے مبا رکبا د کے پیغا م میں پاکستان کر کٹ ٹیم کے کپتا ل مصبا الحق کی شاندا ر کی قیا دت اور فا سٹ بو لر ز وہا ب ریاض ، را حت علی ، سہیل خا ن اور احمد شہزا د کی ذمہ دار انہ بیٹنگ پر دلی مبا رکبا د پیش کی ۔
اعزازی سیکریٹری لا روش سی سی صا دق کھتری اورکپتا ن سعید علی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ سر فر از کی فتح گر کا ر کر دگی نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور پاکستانی ٹیم میں نئی روح پھونک دی ہے۔1992 کے ورلڈ کپ سے پاکستان کو انظام الحق کی صورت میں ایک نیا اسٹار ملا تھا اور حالیہ ورلڈ کپ میں انشا ء اللہ سر فراز احمد اسٹا ر کے روپ میں سامنے آیا اور پوری پاکستانی قوم کی امیدیں وابستہ ہیں کے انشا ء اللہ پاکستان ورلڈ کپ کی فاتح ٹرافی جیت کر وطن واپس آئے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست کا ملبہ باولرز اور فیلڈنگ پر ڈال دیا
-
پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اور شرمناک دن، آئرلینڈ نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ برابر کر دیا
-
بابر اعظم نے ایک اور ٹی ٹونٹی عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
-
سیریز کا پہلا ٹاکرا، آئرلینڈ نے ٹاس جیت لیا
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
سیالکوٹ،چیلنج کپ 2024 میں سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی
-
23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی قومی ٹیم کا اعلا
-
عامر آج ڈبلن میں ٹیم جوائن کرنے کے باوجود آئرلینڈ کیخلاف پہلا ٹی ٹونٹی نہیں کھیل سکیں گے
-
سلطان اذلان شاہ کپ جیتنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان
-
شاہد آفریدی نے پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ سے دو آل راؤنڈرز کے اخراج پر سوال اٹھایا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.