کم عمر مجرم شفقت محمود بارے انسانی حقوق کی تنظیموں کی درخواست پر مقدمے کی تفصیلات منگوائی ہیں ، ملزم کو پھانسی کی سزا ہوئی ہے ،وزارت داخلہ قتل کے مجرموں کی رحم کی اپیلیں ایوان صدر بھجواتی ہے

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد اخبار نویسوں سے بات چیت

پیر 16 مارچ 2015 17:39

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء ) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کم عمر مجرم چوہدری شفقت محمود کے بارے میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی درخواست پر مقدمے کی تفصیلات منگوائی ہیں ، ملزم کو عدالتوں نے پھانسی کی سزا دی ہے ، قتل کے مجرموں کی رحم کی اپیلوں کو وزارت داخلہ ایوان صدر بھجواتی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کم عمر مجرم چوہدری شفقت کو عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی ہے اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے جو خط لکھا تھا اس کی روشنی میں میں نے مقدمے کی ساری تفصیلات منگوائی تھیں ، عدالتی معاملات میں وزارت داخلہ کوئی مداخلت نہیں کرسکتی۔