لاہور سٹاک ایکسچینج میں کارروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان رہا

پیر 16 مارچ 2015 17:27

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں کارروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان رہا ۔مارکیٹ میں کل10لاکھ77ہزار500حصص کا کاروبار ہو ا ۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر79کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔9کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،20کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ50 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔

(جاری ہے)

ایل ایس ای 25انڈیکس56.62پوائنٹس کی کمی کے ساتھ5748.88پربندہوا۔

جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں این آئی بی بنک لمیٹڈ7 لاکھ 45 ہزارحصص۔عسکری بنک لمیٹڈ کے1 لاکھ18 ہزارحصص۔بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے49ہزار500حصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ اضافہ فیروز سنز لیبارٹریز لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت10.77روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی اینگرو کارپوریشن لمیٹڈکے حصص میں ہوئی جس کی قیمت14.80روپے کم ہو گئی۔