آرمی پبلک سکول حملے میں ملوث عناصر کوعوام کے سامنے لایاجائے،شہداء فورم

پیر 16 مارچ 2015 17:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) شہدا و غازی فورم پشاور نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو چوبیس گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کے آرمی پبلک سکول واقع میں ملوث عناصر کو سامنے لایا جائے اور شہید بچوں کو نشان حیدر دیا جائے بصورت دیگر وزیراعظم ہاؤس اورسپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

آرمی پبلک سکول میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین پر مشتمل شہدا و غازی فورم نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 16 دسمبر 2014 جو کہ ملک کی تاریخ کا تاریک ترین دن ہے ، اس دن عام تعطیل اور قومی پرچم سر نگوں رکھا جائے ۔

والدین نے کہا کہ انکے بچوں کے قتل میں ملوث اندرونی و بیرونی عناصر تاحال قانون کی گرفت سے باہر ہیں جسکا انہیں افسوس ہے ۔ والدین نے واضح کیا کہ جب تک انکے بچوں کے قاتل پھانسی کے پھندے تک نہیں پہنچتے اور انکے بچوں کو نشان حیدر نہیں دیا جاتا وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر انکے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو 19 مارچ 2015 کو وہ وزیر اعظم ہاوس اور سپریم کورٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دینگے ۔

متعلقہ عنوان :