حکومت پنجاب نے سرگودھا ڈویژن کے اضلاع خوشاب‘ میانوالی اور بھکر میں کوالیفائیڈ ڈاکٹرز کی خالی آسامیوں کو پر کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کردیئے

پیر 16 مارچ 2015 16:57

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) حکومت پنجاب نے سرگودھا ڈویژن کے اضلاع خوشاب‘ میانوالی اور بھکر میں کوالیفائیڈ ڈاکٹرز کی خالی آسامیوں کو پر کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کردیئے ہیں‘ اس سلسلہ میں محکمہ صحت پنجاب نے سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع کے ای ڈی اوز ہیلتھ اور ایم ایس صاحبان سے خالی آسامیوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں اس وقت سرگودھا ریجن کے چاروں اضلاع کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی کے باعث لوگوں کو علاج معالجہ کی سہولتوں کی فراہمی میں سخت دشواری کا سامنا ہے اسی طرح پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی کوالیفائیڈ ڈاکٹرز کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :