کوئٹہ میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے 4مسلح ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا

پیر 16 مارچ 2015 16:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) کوئٹہ میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے 4مسلح ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا پولیس کے مطابق ہزار گنجی ٹرک اڈے میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے 4مسلح ڈاکو،میاں محمد،رفیق،محمدصادق،جمالدین کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 2ٹی ٹی پسٹل بھی برآمد کرلئے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔