آزادکشمیرکے ایک اورشہری کودہشت گردی ایکٹ میں پھانسی دینے کافیصلہ،ڈیتھ وارنٹ جاری

ورثانے صدرپاکستان سے پھانسی روکوانے کی اپیل کردی

پیر 16 مارچ 2015 16:51

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) آزادکشمیرکے ایک اورشہری کودہشت گردی ایکٹ میں پھانسی دینے کافیصلہ،ڈیتھ وارنٹ جاری،ورثانے صدرپاکستان سے پھانسی روکوانے کی اپیل کردی،24سالہ شفقت حسین پرقریباًگیارہ سال قبل ایک کم عمربچے کواغواء کرکے اسے قتل کرنے کاالزام ہے دہشت گردی ایکٹ میں اسے 19مارچ کوپھانسی دیئے جانے کافیصلہ کیاگیااس کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعددارالحکومت کے ایک شلٹرمیں مقیم والدین اوربہن نے صدرپاکستان سے ان کی پھانسی کی سزاپرعملدرآمدروکنے کامطالبہ کیاہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل پونچھ کے علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان سرداراخلاص اخلاق المعروف روسی کومشرف پرحملہ میں ملوث ہونے پردہشت گردی ایکٹ میں پھانسی دی گئی تھی۔قابل ذکربات یہ ہے کہ گیارہ سال قبل جب وادی نیلم سے تعلق رکھنے والے شفقت حسین کے ہاتھوں معصوم بچے کامبینہ قتل ہواتھاتب شفقت حسین کی عمر14سال تھی جس کوکاغذات میں 24سال لکھاگیااس معمولی غلطی کے باعث شفقت حسین نابالغی کاتاحال فائدہ اٹھانے میں ناکام ہے۔