پاکستان عوامی تحریک مسیحی برادری کے غم میں برابر کی شریک ہے۔پاکستان عوامی تحریک

پیر 16 مارچ 2015 16:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں عمرریاض عباسی،سردارمنصورخان،غلام علی خان،اشتیاق میر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ لاہور یوحنا آباد کے گرجا گھروں میں دہشتگردی کی بد ترین کارروائی کی شدید ترین مذمت کرتے ہوئے لاہور کا اس سانحہ کوپاکستان کی سلامتی پر حملہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ کل کادن ملکی تاریخ کاسیاہ ترین د ن تھا۔

ا نہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے پاکستان کو لہو لہان کرنے والے درندوں کیلئے نرم گوشہ رکھنے والوں سے بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہو گا ۔ دہشت گردی سے متاثرہ پاکستان غیر مسلموں کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کی ذمہ دار ہے حکومت کی پے در پے ناکامیوں سے پاکستان کا تشخص بری طرح مجروح ہو رہا ہے اس لئے دہشت گردی کے خاتم کیلئے ٹھوس اقدامات اب ناگزیر ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمران قوم و ملک کے ساتھ مخلص ہوتے تو دہشت گردوں کو رعائت دینے کی بجائے انکی دائمی خاتمے کیلئے قوم کو اعتماد میں لے کر بلا تاخیر عملی اقدامات کرتی ۔ ،دہشت گرد حکمرانوں کے ہوتے ہوئے دہشت گردی اور بے گناہ انسانوں کا قتل عام بند نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ یوحنا آباد کاسانحہ قومی سانحہ ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی خصوصی ہدایات پر تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک مسیحی برادری کے غم میں بربر کی شریک ہے ۔