رابطہ عالمی اسلامی کے زیر اہتمام کل پاکستان حفاظ قران بچوں کا سالانہ مقابلہ حفظ قران کریم 2015 اسلام آبادمیں منعقدہو گا

درخواستیں 25 ۔ مارچ تک جمع کرائی جاسکتی

پیر 16 مارچ 2015 16:48

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) رابطہ عالمی اسلامی کے زیر اہتمام کل پاکستان حفاظ قران بچوں کا سالانہ مقابلہ حفظ قران کریم 2015 اسلام آبادمیں منعقدہو گا جس کے لئے درخواستیں 25 ۔ مارچ تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ ڈاکٹر جنرل رابطہ عالم اسلامی پاکستان ڈاکٹر عبدہ محمد عتین نے بتایا ہے کہ مقابلے کا اہتمام بچوں میں حفظ قرآن کا ذوق پیدا کرنے اور حافظ قرآن بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے کیا جا رہا ہے جس میں پاکستان کے تمام علاقوں سے حفاظ کرام شرکت کرسکتے ہیں۔

اس مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے والوں کو عمرے کے ٹکٹ اور دیگر انعامات دیئے جائیں گے اور کامیابی حاصل کرنے والے خوش نصیب حفاظ مکہ مکرمہ میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی مقابلے میں شر کت کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

انچارج حلقات قرآنیہ پاکستان قاری محمد یوسف ہزاروی کے مطابق مقابلہ نونہاں حفاظ قران بچوں اور بچیوں کی عمر کی حد دس سال مقرر کی گئی ہے، خوش الحانی سے حفظ کرنے والے شرکاء کی عمر پندرہ سال تک مقرر کی گئی ہے، اسی طر ح مختلف درجوں میں مقررہ شراط کے مطابق خواہش مند حفاظ مقابلوں میں شرکت کر سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مقابلے میں شرکت کے خواہشمند حفاظ اپنی درخواستیں رابطہ عالم اسلامی پطرس بخاری روڈ سیکٹر ایس ایٹ ون اسلام آباد ارسا ل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :