مسیحی برادری سمیت تمام پاکستانیوں کو تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے علامہ حیدرعلوی

پیر 16 مارچ 2015 16:48

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) جمعیت علماء پاکستان نورانی پنجاب کے ترجمان علامہ حیدرعلوی نے کہا ہے کہ چرچ پر حملہ اوراس پہ ردعمل قابل مذمت ہے پاکستان تمام مذاہب کے ماننے والوں کا ملک ہے قائد اعظم کا تصور ریاست آج دفن ہو چکا ہے انسانی جانوں کا دہشتگردی کی نظر ہونا حکومت کے منہ پہ تماچہ ہے حکومت قیام امن میں مکمل ناکام ہو چکی ہے مسیحی برادری کو تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے آج مسلم اور غیر مسلم سب کی عبادتگاہیں دہشتگردوں سے محفوظ نہیں ہیں قومی ایکشن پلان ناکام ہوتا دکھائی دیتا ہے پنجاب آج بھی کالعدم جماعتوں کی جنت بنا ہوا ہے کالعدم تنظیمیں نام بدل کر پورے ملک میں قتل و غارت گری میں ملوث ہیں لیکن حکومت اپنی سیاسی رشتوں کو نبھا رہی ہے حکومت افواج پاکستان کے ضرب عضب آپریشن سے توجہ ہٹانے کیلئے ایسی کاروائیاں کروا رہی ہے پنجاب میں کٹنے والی 8000ہزار ایف آئی آر اور گرفتاریاں دہشتگردوں کی بجائے پرامن سنی شیعہ علماء کے خلاف کا ٹی گئی ہیں اور دہشتگردوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا گیا ہے جو میاں برادران کے دہشتگردوں کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی پاسداری کا ثبوت ہے حقیقی قیام امن کیلئے پوری قوم مطالبہ کرتی ہے کہ ضرب عضب آپریشن کا دائرہ کار سارے ملک میں بڑھایا جائے ان خیالات کا اظہا علامہ حیدرعلوی نے اکاڑہ سے انجمن طلباء اسلام کے رہنما برادر اکرم رضوی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر راجہ پرویز حشمت، چوہدری اہتشام اکمل،نوید حسین اورخلیل احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :