امن دشمنوں کے مزموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ہمیں متحد ہوناہوگا ‘صوبائی وزیر ترقی خواتین

پیر 16 مارچ 2015 16:36

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحید الدین نے سانحہ یوحنا آباد میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مزمت کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ یکجہتی کااظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب جاں بحق ہونے والے افراد اور ان کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر دہشت گردوں نے معصوم افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر جرم کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔

اس افسوس ناک واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اقلیتیں پاکستان کا حصہ ہیں اور بطور پاکستانی شہری انہیں برابر کے حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں نے پاکستان کے قیام ، سلامتی اور دفاع میں اہم کردار ادا کیا ہے جو قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن دشمنوں کے مزموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ہمیں متحد ہوناہوگا اور ان کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں قوم کا عزم کمزور نہیں کرسکتیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہم چین سے نہیں بیٹھے گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے صوبہ بھر میں تمام عبادت گاہوں کی سکیورٹی کو یقین بنانے کی ہدایات جاری کردی ہیں اور ان پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔