رائے ونڈ ،تھانہ سٹی رائے ونڈ کے علاقہ جودھو دھیر پھاٹک پر پولیس اور رینجرزکی وردیوں میں ملبوس درجن بھرمسلح ڈاکوؤں نے 6بھائیوں کی رہائشی حویلی پر دھاوا بول دیا ۔لاکھوں روپے نقدی اور زیورات لوٹ کرفرار ہوگئے

پیر 16 مارچ 2015 15:14

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) تھانہ سٹی رائے ونڈ کے علاقہ جودھو دھیر پھاٹک پر پولیس اور رینجرزکی وردیوں میں ملبوس درجن بھرمسلح ڈاکوؤں نے 6بھائیوں کی رہائشی حویلی پر دھاوا بول دیا ۔لاکھوں روپے نقدی اور زیورات لوٹ کرفرار ہوگئے ۔مقامی پولیس لدھیکی چوکی اطلاع کے باوجود موقع پر دیر سے پہنچی ۔متاثرین نے مقامی پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق جودھو دھیر پھاٹک پر 6 زمینداربھائی غفار ، عبدالستار، مختیار ،ممتاز، زبیر، مبین اپنی ایک حویلی میں مختلف حصوں میں رہائش پذیر ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات 12بجے درجن بھر سے زائد افراد جنہوں نے پولیس اور ر رینجرز کی وردیاں پہن رکھی تھیں،دیواریں پھلانگ کر حویلی میں داخل ہوئے اور تمام کمروں میں سوئے ہوئے افراد کو اسلحہ کی نوک پر اٹھا کر ایک کمرے میں اکٹھا کرکے رسیوں سے باندھ دیا ۔

(جاری ہے)

ایک ڈاکو اسلحہ لئے نگرانی کرتا رہا جبکہ کچھ افراد حویلی کی چھتوں پر پہرہ دیتے رہے ۔باقی ڈاکوؤں نے تمام کمروں کی تلاشی لی اور مجموعی طور پر19تولے طلائی زیورات سمیت14لاکھ سے زائد نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔گھر کے سربراہ غفار نے بتایا کہ ڈاکو اڑھائی گھنٹے لوٹ مار کرتے رہے اورڈکیتی کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ڈاکوؤں کے جانے کے بعدلٹنے والے خاندان کے سربراہ غفار نے15پر کال کی تاکہ وہ مقامی پولیس بروقت ڈاکوؤں کا تعاقب کرکے اسے پکڑ سکے لیکن مقامی پولیس چوکی لدھیکی دوگھنٹے بعد موقع پر پہنچی اور روائتی کارروائی کرتے ہوئے الٹاگھر والوں کو دھمکاتی رہی جس پر متاثرین نے مقامی چوکی کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔

تھانہ سٹی رائے ونڈ میں مقدمہ نمبر 395/15 درج کرلیا گیا ہے ۔تاحال کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔

متعلقہ عنوان :