توانائی بحران جلد از جلد حل کیا جائے

ایران سے گیس درامد کرنے کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جائے ، ڈاکٹر شاہد رشید بٹ

پیر 16 مارچ 2015 15:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست ڈاکٹر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہہ حکومت توانائی بحران حل کرنے کی کوششوں کی رفتار بڑھائے تاکہ ملکی معیشت بحال اور جی ایس پی کی سہولت ضائع نہ ہو۔داخلی اور خارجی محاز پر از سر نو کوششیں کی جائیں تاکہ تاخیر کا شکارکالا باغ ڈیم اور ایران سے گیس درامد کرنے کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جا سکے ورنہ انرجی سیکورٹی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

صوبوں اور وفاق کے مابین معدنی وسائل کی ملکیت پر نہ ختم ہونے والے جھگڑے نے ترقی کے عمل کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ایرانی گیس کے بغیر ملک کا مستقبل تاریک ہو رہا ہے جبکہ سیاستدان کالاباغ ڈیم جیسے اہم مسئلے پر بے اتفاقی پر متفق ہیں۔ڈیم بننے سے کوئی صوبہ متاثر نہیں ہو گا جبکہ تاخیر سے ملک صحرابن جائے گا۔ تربیلا ڈیم کی پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت تیس فیصد کم ہو چکی ہے جوسولہ سال بعد جب ملکی گیس بھی ختم ہو چکی ہوگی اپنی عمر مکمل کر جائے گا ۔اگر ڈیم تباہی پھیلانے کاسبب ہوتے تو چین ، ایران اوربھارت سمیت درجنوں ممالک مستعدی سے سینکڑوں ڈیم تعمیر نہ کر رہے ہوتے۔

متعلقہ عنوان :