آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2015ء کے کوارٹر فائنل میچوں کے لئے امپائرز اور ریفریز کا اعلان کردیا
پیر 16 مارچ 2015 15:12
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے عالمی ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میچوں کے لئے امپائرز اور ریفریز کا اعلان کردیا ۔
(جاری ہے)
آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ورلڈ کپ کا پہلا کوارٹر فائنل میچ 18مارچ کو سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان سڈنی میں کھیلا جائے گا جس میں امپائر کے فرائض روڈ ٹکر اور نگل لونگ انجام دیں جبکہ ڈیوڈ بون میچ ریفری ہوں گے، بھارت اور بنگلادیش کے درمیان 19مارچ کو میلبورن میں کھیلا جانے والا دوسرا کوارٹر فائنل میچ ایان گولڈ اور علیم ڈار سپروائز کریں گے جبکہ روشن ماہناما میچ ریفری ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 20مارچ کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جانے والے تیسرے کوارٹر فائنل مقابلے میں کمار دھرما سینا اور ماریس ایرسموس امپائر جبکہ رنجن مدوگالے میچ ریفری ہوں گے، اسی طرح 21مارچ کو نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ویلنگٹن میں کھیلا جانے والا چوتھا کوارٹر فائنل مقابلہ رچرڈ کیٹل برا اور بروس آکسفورڈ سپروائز کریں گے جبکہ کرس براڈ میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست کا ملبہ باولرز اور فیلڈنگ پر ڈال دیا
-
پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اور شرمناک دن، آئرلینڈ نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ برابر کر دیا
-
بابر اعظم نے ایک اور ٹی ٹونٹی عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
-
سیریز کا پہلا ٹاکرا، آئرلینڈ نے ٹاس جیت لیا
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
سیالکوٹ،چیلنج کپ 2024 میں سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی
-
23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی قومی ٹیم کا اعلا
-
عامر آج ڈبلن میں ٹیم جوائن کرنے کے باوجود آئرلینڈ کیخلاف پہلا ٹی ٹونٹی نہیں کھیل سکیں گے
-
سلطان اذلان شاہ کپ جیتنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان
-
شاہد آفریدی نے پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ سے دو آل راؤنڈرز کے اخراج پر سوال اٹھایا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.