کراچی آپریشن کے لیے تمام سیاسی اور عسکری جماعتیں متفق ہیں، ڈپٹی چئیر مین سینیٹ مولانا غفور حیدری

پیر 16 مارچ 2015 14:32

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 مارچ 2015 ء) : ڈپٹی چئیر مین سینیٹ غفور حیدری کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن کے لیے تمام سیاسی اور عسکری قوتیں متفق ہیں ان کا کہ نا تھا کہ کراچی سمیت ملک بھر سے دہشتگردی کا خاتہ کرنا ہو گا، میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی چئیر مین سینیٹ کا کہنا تھا کہ بلوچستان ایک عرصے سے احساس محرومی کا شکا رہا ہے لیکن مجھے عہدہ مل جانے سے بلوچستان کا احساس محرومی ختم نہیں ہو گا اس کے لیے دوسرے صوبوں کی طرح بلوچستان کو بھی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہو گا، انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں امن لانے کے لیے افغانستان حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہیں.