سرفراز احمد میں جاوید میاں داد کی جھلک نظر آتی ہے : انضمام الحق

پیر 16 مارچ 2015 14:23

سرفراز احمد میں جاوید میاں داد کی جھلک نظر آتی ہے : انضمام الحق

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16مارچ ۔2015ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق بھی وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کی تعریف میں رطب السان ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انضمام الحق کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد آئر لینڈ کے خلاف سنچری سکور کر کے حریف ٹیموں کے لیے خطرہ بن گئے ہیں ، ان کی بیٹنگ میں مجھے لیجنڈری بلے باز جاوید میاں داد کی جھلک نظر آتی ہے، سرفراز احمد سنگلز لے کر حریف ٹیموں کی باؤلرز کے لیے پریشانی کا باعث بنتے ہیں اور اس وجہ سے حریف ٹیموں کو ان کی خامیاں ڈھونڈنے میں مشکل پیش آتی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی ٹیم کا پیس اٹیک ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں میں سب سے بہترین اٹیک ہے ۔