بلوچستان کے 29 اضلاع میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی

پیر 16 مارچ 2015 14:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) بلوچستان کے 29اضلاع میں 3روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی۔ کوئٹہ میں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر انسداد پولیو مہم تاحال موخر ہے۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے 29اضلاع میں مہم کے دوران 24لاکھ 72ہزار 600بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائینگے جس کیلئے 6ہزار سے زائد موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،گزشتہ ہفتے کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر ملتوی کردی گئی تھی جو تاحال شروع نہیں کی جاسکی، کوئٹہ میں 85ہزار 733بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جانے ہیں۔ واضح رہے بلوچستان میں رواں سال پولیو کے دو کیسز قلعہ عبداللہ اور لورالائی میں رپورٹ ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :