پاک فوج دہشتگردی کے خلاف جہاد جاری رکھے ہوئے ہے، انشا اللہ ملک میں پائیدار امن جلد بحال ہوگا،سردار مہتاب احمد خان

پیر 16 مارچ 2015 14:23

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ پاک فوج دہشتگردی کے خلاف جہاد جاری رکھے ہوئے ہے، انشا اللہ ملک میں پائیدار امن جلد بحال ہوگا،نوجوانوں کو تعمیری سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کیلئے اقدامات کرنے ہونگے۔ گورنر خیبرپختونخوا نے متنی تختہ بیگ بائی پاس روڈکا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متنی تختہ بیگ روڈ سے پورے خطے میں معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔

(جاری ہے)

ایف ڈبلیو او سے مقررہ وقت سے پہلے منصوبے کو مکمل کرنے کا کہا ہے ۔ 28 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر پر ایک ہزار 118 ملین روپے لاگت آئیگی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں نوجوانوں کوکسی ایسے کام میں نہیں ڈالناجس سے بدامنی پیدا ہو،نوجوانوں کو تعمیری سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج دہشتگردی کیخلاف جہاد جاری رکھے ہوئے ہے، انشا اللہ ملک میں پائیدار امن جلد بحال ہوگا۔گورنر نے باڑہ بازار میں بحالی کے مرکز کا بھی افتتاح کیا، مرکز میں شدت پسندی سے تائب افراد کی ذہنی تربیت کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :