وفاقی انتظامیہ کی سی ڈی اے کو غیر رجسٹرڈ دینی مدارس کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت

پیر 16 مارچ 2015 14:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) کو حکم دیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں غیر رجسٹرڈ دینی مدارس کے خلاف فوری طور پر سخت کارروائی کی جائے ۔

(جاری ہے)

آئی سی ٹی کی انتظامیہ نے تحقیقاتی اور انٹیلی جنس اداروں کے تعاون سے وفاقی دارالحکومت کی حدود میں غیر قانونی قابض زمین پر 53 غیر رجسٹرڈ مدارس کی نشاندہی کی ہے اس حوالے سے انتظامیہ نے غیر رجسٹرڈ مذہی مدارس کے خلاف کارروائی کے لئے سی ڈی اے کو خط لکھا ہے کہ اسلام آباد ی حدو د میں غیر قانونی قابض شدہ 53 غیر رجسٹرڈ دینی مدارس کے خلاف ایکشن لیا جائے یہ خط ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے دفتر کی جانب سے سی ڈی اے کو جاری کیا گیا ہے زیادہ تر غیر قانونی رجسٹرڈ دینی مدارس سیکٹر جی اور بارہ کہو کے علاقیں ہیں غیر قانونی رجسٹرڈ دینی مدارس میں 16 بریلوی طبقہ ، 35 دیو بندی اور بالترتیب ایک ، ایک شیعہ اور اہلحدیث سے ہے ۔

متعلقہ عنوان :