کراچی: سزائے موت کے دو مجرموں کی اپیلیں سپریم کورٹ میں مسترد ۔

پیر 16 مارچ 2015 14:06

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 مارچ 2015 ء) : ۔سپریم کورٹ نے پھانسی کے دو مجرموں کی سزا کےخلاف درخواست مسترد کردی ہے۔ دونوں ملزمان نے 1998میں ڈکیتی کے بعد ایک شخص کو قتل کردیا تھا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل مجرمان کی جانب سے ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں دائر کی جانے والی اپیلیں پہلے ہی مسترد ہو چکی تھیں جسکے بعد نظرثانی کی اپیل دائر کی گئی تھی۔ دونوں مجرموں کو کل سنٹرل جیل میں پھانسی دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :