حلقہ این اے 122کے ووٹوں کا ریکارڈ نادرا سے تصدیق کیلئے پولیس کی سکیورٹی میں اسلام آباد روانہ

پیر 16 مارچ 2015 13:53

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) الیکشن ٹربیونل کی ہدایت پر حلقہ این اے 122کے ووٹوں کا ریکارڈ نادرا سے تصدیق کیلئے پولیس کی سکیورٹی میں اسلام آباد روانہ کر دیا گیا ۔مذکورہ حلقے سے ناکام امیدوار پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے مسلم لیگ (ن) کے کامیاب امیدوار اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کیخلاف انتخابی عذر داری دائر کر رکھی ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ریٹرننگ آفیسر شاہدہ سعید کی موجودگی میں این اے 122کے ووٹوں کے تھیلے اور دیگر ریکارڈ کنٹینر میں لوڈ کر کے پولیس کی سکیورٹی میں اسلام آباد کے لئے روانہ کیا گیا جبکہ اس موقع پر دونوں امیدواروں کے نمائندے بھی موجود تھے جو کنٹینر کے ہمراہ اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئے ۔ نادرا انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کے بعد اپنی رپورٹ الیکشن ٹربیونل کو کو جمع کرائے گا جسکے بعد عمران خان کی انتخابی عذر داری پر فیصلہ سنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :