Live Updates

کراچی: سانحہ یوحنا آباد مختلف مذاہب کے لوگوں کو لڑوانے کی سازش ہے، تحریک انصاف

پیر 16 مارچ 2015 13:49

کراچی: سانحہ یوحنا آباد مختلف مذاہب کے لوگوں کو لڑوانے کی سازش ہے، تحریک ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 مارچ 2015 ء) : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے بشپ آف پاکستان صادق علوی سے ملاقات کی اور سانحہ یوحنا آباد پر اظہار تعزیت کی۔

(جاری ہے)

عارف علوی نے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ پاکستان میں مختلف مذاہب کو آپس میں لڑوانے کی ایک گھناوَنی سازش ہے۔ تاہم مشتعل ہجوم کے ہاتھوں دو افراد کا زندہ جلایا جانا بھی انتہائی قابل مذمت ہے۔ کسی بھی شخص کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات