میرپور ماتھیلو، گاؤں شعبان لاشاری میں 7 سالہ بچی اغواء کے بعد قتل، 2 ملزمان گرفتار

پیر 16 مارچ 2015 13:43

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) گاؤں شعبان لاشاری میں 7 سالہ بچی کو اغواء کے بعد قتل کردیا گیا، 2 ملزمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق داد لغاری پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع گاؤں محمد شعبان لاشاری میں گزشتہ روز دوسری جماعت کی طالبہ 7 سالہ آمنہ دختر نور حسن لاشاری اسکول سے واپس نہ انے پر اس کے ورثا نے تلاش جاری رکھی اور گاؤں کے ہر گھر سے بچی کے متعلق معلوم کیا لیکن بچی نہ ملی۔

(جاری ہے)

بعدازاں گورنمنٹ پرائمری اسکول شعبان لاشاری کے قریب سے معصوم بچی کی لاش ملی ہے جس کا گلا کاٹ کر قتل کیا گیا اور اس کے کانوں سے طلائی بالیاں بھی اتار لی گئیں تھیں۔ اس واردات کے بعد گاؤں میں خوف وہراس پھیل گیا اور مقتولہ بچی کے ورثا پر سکتہ طاری ہوگیا جوکہ بچی بہ سلامت واپسی کیلئے دعائیں کررہے تھے۔ دوسری جانب داد لغاری پولیس نے کھوجی کتوں کی مدد سے ملزمان کی تلاش کے بعد 2 افراد میر حسن لاشاری اور عبدالستار لاشاری کو حراست میں لے کر مقدمہ کے لئے مزید تفتیش شروع کردی

متعلقہ عنوان :