جھنگ میں تین ملتان میں دو قیدیوں کو کل پھانسی پر لٹکا دیا جائے گا

پیر 16 مارچ 2015 13:42

جھنگ / ملتان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء ) سزائے موت کے پانچ قیدیوں کو پھانسی دینے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، جب کہ سزائے موت کے مجرموں کی ان کے اہل خانہ سے آخری ملاقات بھی کرادی گئی ہے۔جھنگ کی ڈسٹرکٹ جیل میں تین مجرموں کو کل منگل کو پھانسی دی جائیگی، جیل ذرائع کے مطابق جیل انتظامیہ کی جانب سے پھانسی دینے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، جب کہ مجرموں کی اہل خانہ سے آخری ملاقات بھی کرادی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ملتان کی سینٹرل جیل میں بھی دو مجرموں کو پھانسی دینے کی تمام تیاریاں کرلی گئی ہیں، دونوں مجرموں کی پیر کو ورثا سے آخری ملاقات کرادی گئی، مجرم وقار نذیر اور ظفر اقبال کو کال کوٹھری میں منتقل کردیا گیا ہے۔ قتل کے مقدمات میں سزا پانے والے دونوں مجرموں کو آج صبح پھانسی دی جائے گی۔واضح رہے کہ مجرم وقار نذیر نے 1996 میں گلزیب کالونی میں ڈکیتی کے دوران ایک شخص کو قتل کیا تھا، جب کہ ظفر اقبال نے لودھراں میں بچی کو زیادتی کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔تمام مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جیل انتظامیہ کو موصول ہوچکے ہیں، پانچوں مجرموں کو آج علی الصبح پھانسی دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :