بدین، ایک شخص کو زندہ جلا نے کے واقعہ میں ملوث ملزمان گرفتار نہ ہوسکے

پیر 16 مارچ 2015 13:41

بدین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) بدین کے قریب ٹنڈو غلام علی کے گاؤں میر خان رند میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نامعلوم ملزمان کی جانب سے لقمان احمدانی پر نیند کی حالت میں پیٹرول چھڑک کر زندہ جلا کر قتل کرنے والے واقعہ کے بعد تاحال ملوث ملزمان گرفتار نہ ہوسکے اور علاقے میں خوف وہراس چھایا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

بدین کی سماجی وانسانی حقوق کی تنظیموں نے واقعہ کا فوری نوٹس لے کر ملزمان کی گرفتاری اور مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کا مطالبہ کیا۔