وزیر اعظم نواز شریف نے حالیہ سینٹ انتخابات میں شدید دھچکے کے بعد پارٹی میں پرانا روابط اور تعاون نظام بحال کر دیا

پیر 16 مارچ 2015 13:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) وزیر اعظم میاں نواز شریف نے حالیہ سینٹ انتخابات میں زبردست سیٹ بیکس کے بعد اپنی جماعت مسلم لیگ ( ن ) میں روابط اور تعاون کا پرانا نظام دوبارہ بحال کر دیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطا بق میاں نواز شریف نے پارٹی میں روابط اور تعاون کا پرانا نظام بحال کرتے ہوئے جماعتی امور کو طے کرنے کے لئے ایک رہنما گروپ بھی تشکیل دیا ہے جسے آئندہ انتخابات میں کامیابی کو یقینی بنانے کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے اپنی سیاسی جماعت کی سینئر قیادت کو آنے والے لوکل گورنمنٹ انتخابات بارے تمام معاملات بھی اپنے ہاتھ میں لینے کی ہدایت کی ہے ۔ واضح رہے کہ حکمران جماعت حالیہ سینٹ انتخابات میں کوئی ایک بھی بھاری اکثریت حاصل کرنے اور سینٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کی نشستوں کے لئے موثر لابنگ کرنے میں بھی ناکام رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :