اسلام آباد: نائن زیرو پر چھاپے کی تحقیقات کروائی جائیں، ایم کیو ایم کا مطالبہ

پیر 16 مارچ 2015 13:31

اسلام آباد: نائن زیرو پر چھاپے کی تحقیقات کروائی جائیں، ایم کیو ایم ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 مارچ 2015 ء) : متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما آصف حسنین نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس کے موقع پراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کی تحقیقات کروائی جانی چاہئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیا کہ تحقیقات کیلئے ایک کمیشن تشکیل دیا جائے جس میں وفاق کے نمائندے شامل ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں جاری آپریشن کے باوجود حالات آج بھی انتہائی کشیدہ ہیں۔ متحدہ کے رہنما نے دعویٰ کیا کہ سندھ کے اراکین اسمبلی کے فون آج بھی ٹیپ کیے جاتے ہیں۔