ملتان : سزائے موت کے دو مجرموں کو کل تختہ دار پر لٹکایا جائے گا، سکیورٹی کے انتظامات مکمل۔۔

پیر 16 مارچ 2015 12:58

ملتان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 مارچ 2015 ء) : سزائے موت کے دو قیدیوں کو کل پھانسی کی سزا دی جائے گی جس کے لیے جلاد کو لاہور سے ملتان بلوایا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق وقار نذیر ڈکیتی کے دوران قتل جبکہ مجرم ظفر اقبال بچی سی زیادتی کے بعد قتل میں ملوث ہے،دونوں مجرموں کو اہل خانہ سے ملاقات کے بعد جیل کی کال کوٹھری میں بند کر دیا گیا ہے، جیل حکام کا کہنا ہے کہ کل صبح ساڑھے 5 بجے دونوں مجرموں کو پھانسی پر لٹکا دیا جائے گا. جبکہ اس موقع پر جیل کی سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :