کوئٹہ ‘ دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق

پیر 16 مارچ 2015 12:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) کوئٹہ کے علاقے کاسی روڈ پر نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کاسی روڈ پر ایک گھر میں ڈکیتی کی نیت سے گھسے اور فائرنگ شروع کردی‘ فائرنگ کے نتیجے میں باب اور بیٹا جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات سے واقعہ ڈکیتی کا نتیجہ لگتا ہے۔ پولیس نے شواہد اکھٹے کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔