قبائلی علاقوں میں آپریشن کے ذریعے فوج نے جہاد جاری رکھا ہوا ہے‘ امید ہے قبائلی علاقوں میں جلد امن قائم ہوگا‘ خیبر ایجنسی میں تعمیر و ترقی کا عزم کیا ہے‘ لنڈی کوتل کو دوبارہ غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنائیں گے

گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان کا جمرود میں بائی پاس روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

پیر 16 مارچ 2015 12:37

جمرود (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں آپریشن کے ذریعے فوج نے جہاد جاری رکھا ہوا ہے‘ امید ہے قبائلی علاقوں میں جلد امن قائم ہوگا‘ خیبر ایجنسی میں تعمیر و ترقی کا عزم کیا ہوا ہے۔ لنڈی کوتل کو دوبارہ غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنائیں گے۔ وہ پیر کو جمرود میں بائی پاس روڈ کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے جمرود میں پشاور بائی پاس روڈ کا افتتاح کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے کہا کہ خیبر ایجنسی میں تعمیر و ترقی کا عزم کیا ہوا ہے تخت بھائی‘ متنی روڈ معاشی ترقی کا باعث بنے گا لنڈی کوتل کو دوبارہ غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں آپریشن کے ذریعے فوج نے جہاد جاری رکھا ہوا ہے ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کا عزم کیا ہوا ہے امید ہے بارہ سمیت دیگر قبائلی علاقوں میں جلد امن قائم ہوگا۔