کوئٹہ : ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں باپ بیٹا جاں بحق

پیر 16 مارچ 2015 12:27

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 مارچ 2015 ء) : کوئٹہ میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے.

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کے وسطیٰ علاقے رئیسانی سٹریٹ پر رات گئے ڈاکو ایک مکان میں گھس گئے جہاں اہل خانہ نے مزاحمت کی جس پر فائرنگ کے نتیجے میں باپ بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے. پولیس نے دونوں کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں میڈیکل کے بعد ان کی لاشیں پولیس کے حوالے کر دی جائیں گی، تاہم پولیس نے گھر سے شواہد اکٹھے کر کے علاقہ کا گھیراؤ کرتے ہوئے مفرور ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے.