سرگودھا، بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 2 بچوں سمیت 6 افراد زخمی

پیر 16 مارچ 2015 12:26

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) سرگودھا کے قصبہ گوندل میں شدید بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز سرگودھا کے نواحی قصبہ گوندل میں تیز بارشوں کے باعث گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 6 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

چھت گرنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور اہل علاقہ کی بری تعداد جائے وقوعدہ میں پہنچ گئی اور ریسکیو اہلکاروں نے چھت کے ملبے تلے دب کر زخمی ہونے والوں کو نکالا اور طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 2 بچے 2 خواتین سمیت 6 افراد شامل ہیں۔ جن میں ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :