Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے قطر کے سفیر کی ملاقات ،دونوں ممالک کا باہمی تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پیر 16 مارچ 2015 12:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے قطر کے سفیر نے ملاقات کی ،دونوں ملکوں کے درمیاان باہمی تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ،قطر کے سفیر نے یوحنا دھماکوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ قیمتی انسانوں جانوں کے ضیاع پر پاکستانی عوام اور حکومت کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کے روز وزیراعلیٰ پنجاب شہباز نے قطر کے سفیر سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں دھماکے ملک کی ساکھ پر حملے کے مترادف ہے ہیں، امن دشمنوں کی کارروائیاں ،دہشتگردی کے خلاف قوم کا عزم کمزور نہیں کر سکتی ،قوم دہشت گردوں کو شکست فاش دینے کے لئے متحد ہو چکی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے توانائی ،زراعت اور دیگر شعبوں میں قطرکے تعاون لائق تحسن ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعمیر و ترقی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔اس موقع پر قطر کے سفیر نے لاہور بم دھماکوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر پاکستانی عوام اور حکومت کے غم میں برابر کے شریک ہیں

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات