لاہور ہائی کورٹ کے چار مستقل ججز نے حلف اٹھا لیا

پیر 16 مارچ 2015 12:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) لاہور ہائی کورٹ کے چار مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس ہائی کورٹ خواجہ امتیاز احمد نے نئے مستقل ہونے والے ججز سے حلف لیا۔ پیر کے روز لاہور ہائی کورٹ میں نئے مستقل ہونے والے ججز کی حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی۔

(جاری ہے)

نئے مستقل ہونے والے 4 ججز نے حلف وفاداری لیا۔ چیف جسٹس ہائی کورٹ خواجہ امتیاز احمد نے حلف لیا۔ نئے مستقل ججز میں جسٹس اطہر محمود‘ جسٹس شاہد بلال‘ جسٹس عالیہ نیلم‘ جسٹس عابد عزیز شیخ شامل ہیں۔ تقریب میں نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورت منظور احمد سمیت لاہور ہائی کورت کے ججز اور وکلاء نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :