اسلام آباد ہائی کورٹ، ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت منسوخی کے خلاف کیس کی سماعت کل ہو گی

پیر 16 مارچ 2015 12:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں ممبئی حملہ کیس کے مبینہ ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت منسوخی کے خلاف کیس کی سماعت کل منگل کو ہو گی ۔ جسٹس نورالحق این قریشی پر مشتمل بینچ کیس کی سماعت کرے گا ۔ جبکہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ ( ایف آئی اے ) کے وکیل چودھری اظہر عدالت عالیہ میں پیش ہوں گے۔ ممبئی حملہ کیس میں مبینہ ملزم ذکی رحمان لکھوی کی انسداد دہشت گردی اسلام آباد کی عدالت نے تین ماہ قبل درخواست ضمانت منظور ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر چودھری خالد نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کررکھا ہے ایف آئی اے کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے ممبئی حملہ کیس کے مبینہ ملزم ذکی رحمان لکھوی کی درخواست ضمانت منظور ہونے والی ضمانت کو منسوخ کیا جائے ۔عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ملزم ذکی رحمان لکھوی کی رہائی سے خطے میں نہ صرف سیکیورٹی کے خدشات موجود ہیں بلکہ پاکستان کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے منظور کی گئی ضمانت منسوخ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :