اٹک خورد،حکو مت ہار گئی ٹرانسپورٹر جیت گئے پیٹرول کی ریکارڈ کمی کے باوجود کرایوں میں کمی نہ ہوسکی

پیر 16 مارچ 2015 12:21

اٹک خورد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء ) حکو مت ہار گئی ٹرانسپورٹر جیت گئے پیٹرول کی ریکارڈ کمی کے باوجود کرایوں میں کمی نہیں ہوسکی عوام کا کوئی پرسان حال نہیں مجسٹریسی نظام بحال کرنے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ناجائز منافع خوروں کے وارے نیارے ،ٹرانسپورٹر ایک مافیا بن چکا ہے تحصیل و ضلعی انتظامیہ اجلاسوں تک محدود ،حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیا جاتا ہے اجلاس کے بعد خور دونوش کے نرخوں میں کمی کے اعلانات تو کر دیئے جاتے ہیں لیکن ان پر عمل درآمد کرانے والا کوئی نظر نہیں آتا حکومت پنجاب نے پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 79پیسے فی کلو میٹر مقرر کیا چار ماہ سے متواتر پٹرول کی قیمت میں کمی ہو رہی ہے مگر کسی گاڑی میں کرایہ نامہ آویزاں نہ ہے اور نہ ہی کو ئی عمل درآمد کرانے والا نظر آرہا ہے سکول وین اور ٹیکسی ڈرائیوروں نے کمی کی بجائے کرایوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے شکایت کی جائے تو انتظامیہ پبلک ٹرانسپورٹروں کی اور سیاسی دوکانداروں کے حمایتی بن جاتے ہیں لگتا ہے کہ انتظامیہ کے چولہے ان کے دم خم سے چل رہے ہیں جسکی وجہ سے غریب عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے عوام نے وزیر اعظم پاکستان میاں نوز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے طویل عرصہ سے تعینات اہم سٹیوں پر بیٹھے افسران کو تبدیل کیاجائے اور مجسٹر یٹی نظام بحال کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :