بلوچستان کے29اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع

پیر 16 مارچ 2015 12:15

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء ) بلوچستان کے انتیس اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ۔ کوئٹہ میں سیکیورٹی کی عدم دستیابی کے باعث پولیو کیخلاف مہم چند روز کیلئے موخر کر دی گئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق تین روزہ انسداد پولیوپیر سے صوبے کے انتیس اضلاع میں شروع کر دی گئی ہے۔ مہم کے دوران چوبیس لاکھ بہتر ہزار چھ سو سولہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

مہم میں چھ ہزار چار سو اٹھانوے موبائل ٹیمیں،سات سو نوے فیکسڈ سائیڈ،تین سو گیارہ ٹرانزٹ روٹس،پانچ سو چورانوے سی آئی این اور ایک ہزار تین سو بتیس ایریا انچارج حصہ لیں گے۔مہم میں افغان پناہ گزین کے بچوں کو بھی قطرے پلائے جائیں گے۔ کوئٹہ میں سیکیورٹی کی عدم دستیابی کے باعث پولیو کیخلاف مہم چند روز کیلئے موخر کردی گئی ہے۔ بلوچستان میں رواں سال پولیو کے دو کیسز سامنے آئے ہیں۔ جس میں پہلا کیس قلعہ عبداللہ جبکہ دوسرا کیس لورالائی میں سامنے آیا تھا۔

متعلقہ عنوان :