اسلام آ باد: قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں چوہدری نثار نے اہم انکشاف کر دیا۔۔

پیر 16 مارچ 2015 12:04

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 مارچ 2015 ء) : اسلام آباد میں قومی اسمبلی کا قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چوہدری نثار نے بھی شرکت کی، اجلاس میں چوہدری نثار نے بریفنگ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ جب میں نے وزارت کا عہدہ سنبھالا اور کئی حساس واقعات کی تحقیقات کا آغاز کیا تو مجھے پتہ چلا کہ بہت سے اہم کاغذات کی فائلز اور ریکارڈ سالہا سال سے موجود نہیں تھا، جس پر کسی نے کوئی نوٹس نہیں لیا، ان کا کہنا تھا کہ اس کو درست کرنے کے لیے میں نے تمام ڈیٹا ڈیجیٹل کرنے کا سوچا ہے لیکن مجھے یہ بتانے میں کوئی عار نہیں ہے کہ ایسا تاحال نہیں ہو سکا کیونکہ منسٹری کے اندر کے لوگ نہیں چاہتے کہ ایسا ہو ، ایسا کرنے سے تمام غیر قانونی کاموں سے پردے ہٹ جائیں گے.

لیکن اس کے لیے میں نے ذاتی طور پر تمام اداروں سے رابطہ کیا ہے جس کے لیے میں نے خود نادرا کو بھی انوالو کیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ اس کے علاوہ بھی مختلف شعبوں پر کام کر رہی ہے دہشت گردی کا مقصد محض پاکستان کو کمزور بنا کر تقسیم کرنا ہے.

متعلقہ عنوان :