راولپنڈی: ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ۔

پیر 16 مارچ 2015 11:40

راولپنڈی: ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ۔

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 مارچ 2015 ء) : ماڈل ایان علی کی ضمانت کیلئے دی گئی درخواست پر عدالت میں سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔ ایان علی کو 2 دن قبل کسٹم حکام نے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے 5 لاکھ ڈالر برآمد ہونے پر حراست میں لیا تھا۔

(جاری ہے)

عدالت نے استفسار کیا کہ رات 3 بجے ایان علی ساڑھے 5 کروڑ روپے لے کر کہاں جارہی تھیں؟ ایان علی کے وکیل نے عدالت کو بیان دیا کہ کسٹم حکام نے ایان علی سے جو رقم برآمد کی وہ خالد ملک کو زمین کی فروخت سے حاصل کی گئی تھی۔ کسٹم حکام نے عدالت کو بیان دیا کہ ایان علی بیماری کا بہانہ بنا رہی ہیں جس کے باعث تفتیش مکمل نہیں ہو پارہی۔ تاہم سماعت میں ماڈل ایان علی اور ان کے وکیل کے ہمراہ ایان علی کے والد بھی موجود تھے.

متعلقہ عنوان :