دھماکوں کے اہم شواہد ضائع،کرائم سین سیل نہ کرسکی،حملہ آور کے اعضاء ،دیگر ثبوت ضائع

اتوار 15 مارچ 2015 21:52

دھماکوں کے اہم شواہد ضائع،کرائم سین سیل نہ کرسکی،حملہ آور کے اعضاء ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2015ء) یوحنا آباد میں چرچ بم دھماکوں کے اہم شواہد ضائع ہوگئے۔ پولیس تاخیر سے پہنچی، مشتعل افراد کی وجہ سے کرائم سین سیل نہ کرسکی۔ حملہ آور کے اعضاء اور دیگر ثبوت پیروں تلے آکر مٹ گئے۔

(جاری ہے)

یوحنا آباد میں دھماکے کے بعد کرائم سین کے شواہد پولیس کے ہاتھ سے نکل گئے، مشتعل افراد نے دو مشکوک افراد کو پکڑا اور تشدد کا نشانہ بناڈالا، پولیس کے تاخیر سے پہنچنے کے باعث ان پر نہ صرف تشدد کیا گیا بلکہ لاشوں کو بھی جلا دیا گیا۔ممکنہ طور پر حملے کے اہم ثبوت مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ضائع ہوگئے، جائے وقوعہ کو سیل نہ کیے جانے کے سبب وہاں بھی اہم شواہد پیروں تلے روندے گئے۔

متعلقہ عنوان :