ماڈل گرل ایان علی کے نخرے، جیل کا کھانا کھانے سے انکار

اتوار 15 مارچ 2015 20:17

ماڈل گرل ایان علی کے نخرے، جیل کا کھانا کھانے سے انکار

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15مارچ۔2015ء) پانچ لاکھ ڈالرز دبئی سملگل کرنے کی کوشش میں ملوث ماڈل ایان علی کے اڈیالہ جیل میں نرالے تقاضے، ناشتہ میں انڈا اور پراٹھا کھانے سے انکار، جوسز منگوا کر پیئے، لنچ بھی بکسٹوں سے کیا۔اڈیالہ جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر قید ماڈل ایان علی نے اتوار کی صبح ناشتا میں جیل کا انڈا، پراٹھا کھانے سے انکار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان کو ناشتا میں جوس پینے کی عادت ہے تاہم جیل عملہ نے ان کی یہ خواہش پوری نہ کی۔

کافی وقت گزرنے کے بعد اسے اورنج اور انار کے جوسز فراہم کر دیئے گئے۔ ماڈل ایان علی نے دوپہر میں بھی جیل مینو کے مطابق کھانا کھانے سے انکار کرتے ہوئے بسکٹ کھانے کی ضد کی جو عملہ نے پوری کر دی جبکہ سہ پہر کو ایان نے جوسز پی کر ہی اپنی پیاس بجھائی۔

(جاری ہے)

ایان علی کی فرمائشوں سے تنگ عملہ نے اسے دوستوں سے بھی ملنے کی اجازت دی۔ جیلہ عملہ کا کہنا ہے کہ ماڈل ایان علی کرکٹ کی بھی بڑی شیدائی نکلیں اور بار بار پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان میچ کی اپ ڈیٹس لیتی رہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایان علی کل عدالت میں اپنی ضمانت کے حوالہ سے درخواست دائر کر سکتی ہیں۔ دوسری جانب ماڈل ایان علی کی سفری دستاویزات قبضے میں لے لی گئی ہیں۔ ماڈل گرل ایان علی نے ایک سال کے دوران کراچی اور اسلام آباد سے دبئی اور ابوظہبی کے لئے پندرہ بار سفر کیا۔ ائیرپورٹ دستاویزات سے انکشاف ہوا ہے ماڈل گرل ایان علی نے ایک سال میں پندرہ بار دبئی اور ابوظہبی گئیں۔

ایان نے بیرون ملک کے لیے زیادہ تر سفر کراچی ایئرپورٹ سے کیا۔ ماڈل گرل آخری بار 8 مارچ 2015ء کو ابوظہبی سے پاکستان آئیں ۔ ماڈل گرل جنوری میں تین مرتبہ بیرون ملک گئیں۔ ایک ماہ میں تین بار بیرون ملک سفر کے دوران وہ دو سے تین دن پاکستان رہیں۔ کسٹم حکام نے ماڈل گرل ایان کی سفری تفصیلات قبضے میں لے لی ہیں جس پر ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی کہ کیا وہ پہلے بھی منی لانڈرنگ میں ملوث رہی ہیں۔ دنیا نیوز نے ایان کے بیرون ممالک سفر کی تفصیلات حاصل کر لی ہیں۔

متعلقہ عنوان :