Live Updates

نواز شریف اور عمران خان نے سینٹ انتخابات میں گٹھ جوڑ کر کے خیبر پشتونخوا میں اپنے امید وار کامیاب کرائے ‘مک مکاؤ کی سیاست کر نے وا لے عوام اور ملک کے نمائندے نہیں ہو سکتے‘بلوچستان کے مسئلے کا اصل ذمہ دار سابق آمرحکمران تھے ، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی نصیر آباد میں شمولیتی تقریب سے خطاب

اتوار 15 مارچ 2015 20:12

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف اور عمران خان نے سینٹ انتخابات میں گٹھ جوڑ کر کے خیبر پشتونخوا میں اپنے امید وار کامیاب کرائے ‘مک مکاؤ کی سیاست کر نے وا لے عوام اور ملک کے نمائندے نہیں ہو سکتے ۔ وہ اتوار کو دورہ نصیرآباد کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں بلوچستان اور عوام کے احساس محرومی کو دور کر نے کے لیئے این ایف سی ایوارڈ آٹھ ارب سے بڑھا کر انیس ارب کر کے صوبے کے سائل و سائل عوام کی خود مختیاری دی مگر بد قسمتی سے صوبے کے نمائندوں نے عوام کے لیئے کچھ نہیں کیا ‘بلوچستان کے مسئلے کا اصل ذمہ دار سابق آمرحکمران تھے ‘پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کی نمائندگی کرتے ہو ئے ووٹ کی طاقت کو اجا گر کر کے سیاسی شعور دیا نوابوں سرداروں اور طاقتورو ں سے لاکھوں ایکڑ زرعی آراضی لے کر ذرعی اصلاحات لیکر غریبوں کو مالکانہ حقوق دیئے ان خیا لات کا اظہار انھوں نے نصیر آباد کے علاقے گوٹھ سید عبد اللہ شاہ میں سید خادم حسین شاہ ،سید عمران شاہ اور سید شبیر شاہ کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کر نے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا تقریب سے پی پی پی بلوچستان کے صوبائی صدر میر محمد صادق عمرانی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پیپلز پارٹی شہیداؤں کی جماعت ہے جو کہ طویل جدوجہد کرتے ہو ئے چار آمرانہ حکمران سے جنگ لڑ کر آئین پارلیمنٹ جمہوریت کی بالا دستی اور عوام کے لیئے قربانیاں دیں انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں آمریت سوچ رکھنے والوں کے لیئے کوئی جگہ نہیں عوام کے حقوق کے لیئے جدوجہد جاری رکھیں بعد ازاں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے روجھان جمالی میں سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی سے ان کے بھائی سابق صوبائی وزیر میر عبدالرحمان جمالی کے انتقال کی تعزیت کی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات