لاہور چرچ پر حملہ بربریت اور سفاکانہ قتل ہے ‘معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جو عبادت میں مصروف تھے‘حملے سے ثابت ہو گیا ہے کہ دہشتگرد بزدل ہیں اور وہ نہتے عوام کو نشانہ بناتے ہیں،سابق صدر آصف علی زرداری کی لاہورمیں یوحناآباد میں 2 مسیحی عبادت گاہوں پر حملوں کی شدید مذمت

اتوار 15 مارچ 2015 19:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2015ء) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہومیں یوحناآباد میں دو مسیحی عبادت گاہوں پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے جن میں 14قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور 70 سے زائد لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ یہ حملہ بربریت اور سفاکانہ قتل ہے جس میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جو اپنی عبادت میں مصروف تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے سے ثابت ہو گیا ہے کہ دہشتگرد بزدل ہیں اور وہ نہتے عوام کو نشانہ بناتے ہیں۔ انہوں نے لاہور میں پیپلز پارٹی کے قائدین سے کہا کہ وہ متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں۔ سابق صدر نے ان دھماکوں میں شہید ہونے والوں کے لئے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی۔ انہوں نے غمزدہ خاندانوں کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔